انٹرنیشنل

ترکیہ کا اگلا صدر کون ہوگا؟ طیب اردوان یا پھر کوئی اور؟ بڑی پیشگوئی

ترکیہ میں انتخابات کے شیڈول کا اعلان' 14مئی کو صدارتی اور پارلیمانی انتخابات' طیب اردوان کی پوزیشن کمزور، 6 کروڑ سے زائد ووٹ کاسٹ ہونگے

انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک، انٹر نیوز) ترکیہ میں 14مئی کو ہونیوالے صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کے ووٹ کاسٹ شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔ترکیہ میں 14مئی کو صدارتی اور پارلیمانی انتخابات میں 6کروڑ 40لاکھ سے زائد ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کرینگے۔

ترک سپریم الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابات میں 36سیاسی جماعتیں صدارتی انتخاب میں اور 28سیاسی جماعتیں پارلیمانی الیکشن میں حصہ لے رہی ہیں۔ترک میڈیا کے مطابق صدارتی انتخابات کیلئے صدر رجب طیب اردوان، کمال کلچدار اوغلو، محرم انجے، اوسینان اوغان میدان میں ہیں۔ سپریم الیکشن کونسل کے مطابق الیکشن کے نتائج سے قبل کوئی تبصرہ اور پیشگوئی کرنے پر پابندی ہوگی۔انتخاب والے دن عوامی تفریحی مقامات بند رہیں گے،الکحل والے مشروبات،نشہ آور اشیا کی فروخت پر پابندی ہوگی، سکیورٹی فورسز کے علاوہ کسی کو ہتھیار لے کر چلنے کی اجازت نہیں ہوگی، خلاف ورزی کرنیوالے افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ نشریاتی ادارے انتخابات کے حوالے سے دی جانے والی خبریں اور پیغامات سپریم الیکشن کمیشن کے مطابق جاری کریں گے، رات 9بجے کے بعد نشریات آزادانہ طور پر جاری رہے گی۔صدارتی انتخاب کے دوسرے رائونڈ کی صورت میں ان تمام دفعات کا اطلاق 28مئی 2023 کو بھی ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button