انٹرنیشنل

عرب لیگ اجلاس، کون کون شرکت کرے گا؟ جان کر سب حیران رہ گئے

عرب لیگ اجلاس،شاہ سلمان کی بشار الاسد کو شرکت کی دعوت' اجلاس 19 اپریل کو سعودی عرب میں منعقد کیا جائے گا

ریاض (انٹر نیوز)سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے شام کے صدر بشار الاسد کو 19اپریل کو سعودی عرب میں ہونیوالے عرب لیگ کے سربراہی اجلاس میں شرکت کی باضابطہ دعوت دیدی۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے اردن میں سفیر نائف بن بندر السدیری نے دمشق میں بشار الاسد سے ملاقات کرکے عرب لیگ کے سربراہی اجلاس میں شرکت کا دعوت نامہ ان کے حوالے کیا۔نائف بن بندر نے شاہ سلمان اور شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے شام،اس کے عوام کی سیکیورٹی اور ملک کے استحکام کیلئے نیک خواہشات کا پیغام بھی بشار الاسد کو پہنچایا۔ بشار الاسد نے شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کیلئے نیک خوہشات کا اظہار کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button