پاکستان

طلال چوہدری نے پی ٹی آئی کو سیاسی نہیں بلوائیوں کی جماعت قرار دے دیا

عمران نے پاکستان کو وہ دن دکھایا جو دشمن نہ دکھا سکا،پی ٹی آئی پر پابندی نہ لگی توملک کا مزیدنقصان ہو گا،ن لیگی رہنماء طلال چوہدری

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، انٹر نیوز)لیگی رہنماء طلال چوہدری نے کہاہے کہ عمران خان نے پاکستان کو وہ دن دکھایا جو دشمن نہ دکھا سکا،پی ٹی آئی سیاسی نہیں،بلوائیوں کی جماعت ہے، پابندی نہ لگی توملک کا مزیدنقصان ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنماء طلال چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کو سازش کے تحت پاکستان پر مسلط کیا گیا۔چیئرمین پی ٹی آئی نے پاکستان کے استحکام کے اداروں پر حملے کیے، عمران خان نے پاکستان کو وہ دن دکھایا جو دشمن کبھی نہ دکھا سکا۔انہوںنے کہا کہ سوشل میڈیا پر شہداء کی قربانیوں کا مذاق اڑایا گیا، عمران خان کے بلوائیوں نے قومی املاک کو نقصان پہنچایا، پیٹرول بم، فائرنگ اور پتھرائو سے پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ کیس میں تلاشی کا کہا گیا تو عمران خان مشتعل ہو گئے، لوٹ مار اور چوری کے پیسوں سے القادر ٹرسٹ کی بنیاد رکھی گئی۔ انہوں نے کہاکہ منصوبہ بندی کے تحت جلائو گھیرائو کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہو گی۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سیاسی نہیں،بلوائیوں کی جماعت ہے، اگرپی ٹی آئی پر پابندی نہ لگی توملک کا مزیدنقصان ہو گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button