پاکستان

گندم بحران :انوارالحق کاکڑملوث نکلےتوضروری کاروائی کی جائے،اسٹیبلشمنٹ کا حکومت کو دوٹوک پیغام

انوار الحق کاکڑ اور سابق سیکرٹری خوراک کے متعلق یہ تاثر پایا جاتا ہے کہ انھوں نے اپنے دور حکومت میں یوکرین سے غیر ضروری گندم درآمد کی

اسلام آباد(کھوج نیوز) سابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ گندم بحران کے معاملہ میں ملوث نکلے تو ضروری کاروائی کی جائے،اسٹیبلشمنٹ کا شہباز حکومت کو دو ٹوک پیغام۔ذرائع کے مطابق انوار الحق کاکڑ اور سابق سیکرٹری خوراک کے متعلق یہ تاثر پایا جاتا ہے کہ انھوں نے اپنے دور حکومت میں یوکرین سے غیر ضروری گندم درآمد کی جس سے قومی خزانے کو ایک سے دیڑھ ارب کا نقصان پہنچا تھا۔

سابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کا گندم اسکینڈل کے حوالے سے  کہنا ہے کہ وزیر اعظم کا کام نہیں ہےکہ وہ گندم کی پیداوار دیکھے ، 40 لاکھ میٹرک ٹن گندم کی کمی تھی، صرف 34 لاکھ میٹرک ٹن درآمد کی گئی۔ سابق نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ گندم کی مصنوعی طلب صوبوں نے پیدا کی، مصنوعی ڈیمانڈ کرنے والے بیورو کریٹس آج بھی صوبوں میں اہم پوزیشنز پر موجود ہیں۔

اس سے قبل گندم درآمد کے معاملے پر نجی ہوٹل میں جب لیگی رہنما حنیف عباسی نے گندم درآمد کا معاملہ اٹھایا تو انوار الحق کاکڑ نے جواب میں کہاتھا کہ اگر انہوں نے فارم 47 کی بات کر دی تو ن لیگ منہ چھپاتی پھرے گی۔ سابق نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ  نے مزید کہا کہ خفیہ ادارے عدالت کو جوابدہ نہیں ہیں، وہ صرف وزیر اعظم اور وزارت دفاع کو جوابدہ ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button