پاکستان

شاہد خاقان عباسی اورمفتاح اسماعیل پرجھوٹےنیب مقدمات،عمران خان اورجسٹس (ر) جاوید اقبال کے خلاف عدالت جانےکا اعلان

مفتاح اسماعیل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان، جسٹس (ر) جاوید اقبال، سابق ڈی جی نیب اسلام آباد عرفان منگی اور وہ دو نیب افسر جو میرے کمرے میں انکوائری کے لیے آتے تھے، ان سب کو انصاف کے کٹہرے میں لاؤں گ

کراچی(کھوج نیوز) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے جھوٹے مقدمات بنانے پر عمران خان اور سابق چئیرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا۔ مفتاح اسماعیل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان، جسٹس (ر) جاوید اقبال، سابق ڈی جی نیب اسلام آباد عرفان منگی اور وہ دو نیب افسر جو میرے کمرے میں انکوائری کے لیے آتے تھے، ان سب کو انصاف کے کٹہرے میں لاؤں گا۔ یہ جانتے تھے کہ میں سچ بول رہا ہوں اور وہ جھوٹ بول رہے ہیں۔

واضح ہوکہ قومی احتساب بیورو نے 30 اپریل کو سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے خلاف 6 سال سے چلنے والا ایل این جی ریفرنس واپس لے لیا جس پر اسلام آباد کی احتساب عدالت نے شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل سمیت تمام ملزمان کو ریفرنس سے بری کر دیا۔ ایل این جی ریفرنس میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، ان کے بیٹے عبد اللہ خاقان عباسی اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو نامزد کیا گیا تھا جنہیں نیب پراسیکیوٹر کی جانب سے ریفرنس واپس لینے کے بیان کی روشنی میں بری کرنے کا حکم جاری کیا گیا۔

نیب کی جانب سے ایل این جی کی خریداری میں سابق وزیر اعظم پر قومی خزانے کو 21 ارب روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ ایل این جی ریفرنس میں پیٹرولیم کمپنیوں کے ملازمین پر بھی الزامات لگائے گئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button