پاکستان

بشریٰ بی بی نےعدت پوری کرکےنکاح کیا،والد جادو ٹونے کےزیراثرتھے؟بیٹیوں کا بیان سامنےآگیا

دو نوں بیٹیوں کا کہنا تھا کہ انکی والدہ بشریٰ بی بی نے طلاق کے بعد عدت اپنے گھر پر پوری کی اور نانی کے گھر شفٹ ہوگئی تھیں عدت پوری ہونے پر انہوں نے عمران خان سے نکاح کیا تھا

پاکپتن(کھوج نیوز)بشریٰ بی بی نےعدت پوری کرکےنکاح کیا،والد جادو ٹونے کےزیراثرتھے،بیٹیوں کا بیان سامنےآگیا۔سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی دو بیٹیوں نے اپنی والدہ کی عدت کے حوالے سے ویڈیو بیان جاری کردیا، جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا دو نوں بیٹیوں کا کہنا تھا کہ انکی والدہ بشریٰ بی بی نے طلاق کے بعد عدت اپنے گھر پر پوری کی اور نانی کے گھر شفٹ ہوگئی تھیں عدت پوری ہونے پر انہوں نے عمران خان سے نکاح کیا تھادونوں بہنوں نے اپنے ویڈیو بیان میں حلفیہ کہا کہ عمران خان نے شادی سے قبل ہماری والدہ کا چہرہ نہیں دیکھاتھا خان صاحب جب بھی ہمارے گھر آتے والدہ پردے میں رہتی تھیں وہ ہاتھوں پر گلوز پہنتی تھیں تو ہم انہیں روکتے تھے ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کی والدہ پانچ وقت کی نمازی ہیں وہ پیر نہیں تھی انہوں نے اس بات کی بھی نفی کی کہ ان کے والد خاور مانیکا والدہ کے عملیات کے اثر میں تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button