پاکستان

پی ٹی آئی ایک اور اہم عہدہ سےمحروم،اسپیکر قومی اسمبلی کی چئیرمین پی اے سی کے لئے پیپلزپارٹی کو پیکش

اسپیکرقومی اسمبلی سردار ایازصادق نےکہا ہے کہ قانون اور آئین میں کہیں نہیں لکھا کہ چئیرمیں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا عہدہ صرف اپوزیشن کو ملے گا

اسلام آباد(کھوج نیوز)پی ٹی آئی ایک اور اہم عہدہ سےمحروم،اسپیکر قومی اسمبلی کی چئیرمین پی اے سی کے لئے پیپلزپارٹی کو پیکش، اسپیکرقومی اسمبلی سردار ایازصادق نےکہا ہے کہ قانون اور آئین میں کہیں نہیں لکھا کہ چئیرمیں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا عہدہ صرف اپوزیشن کو ملے گا۔انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے جس اسمبلی کو جعلی کہتے ہیں اسی اسمبلی میں آکر بیٹھتے ہیں،انتخابی عمل کو اصلاحات کے ذریعہ ہی بہتر بنایا جاسکتا ہے، نواز شریف کو نااہل کرنا پاکستان کے ساتھ زیادتی تھی،پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی سربراہی اپوزیشن کو دینا کہیں لکھا ہوا نہیں ہے، 2008ء میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں طے ہوا تھا کہ پی اے سی کی سربراہی اپوزیشن کو دیں گے۔2017ء میں سازش کے ذریعہ نواز شریف کو نااہل کیا گیا، انتخابی عمل کو اصلاحات کے ذریعہ ہی بہتر بنایا جاسکتا ہے، حکومت اور اپوزیشن کو ساتھ بٹھانے کیلئے تیار ہوں، پی ٹی آئی کے ارکان کو اب سنی اتحاد کونسل کے پلیٹ فارم سے ڈیل کریں گے،پیپلز پارٹی جس طرح حکومت کے ساتھ چل رہی ہے آئندہ بھی چلے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button