انٹرنیشنل

خلیجی ریاستوں میں عید الفطر ‘ مسجد نبویۖ اور حرم میں اجتماعات ، لاکھوں افراد کی شرکت

متحدہ عرب امارات ، قطر، ترکی اورافغانستان میں بھی آج عید الفطر منائی جا رہی ہے جب کہ برطانیہ اور یورپ میں اس بار بھی کمیونٹی منقسم ہے

سعودی عرب (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت خلیجی ریاستوں میں آج عید الفطر منائی جا رہی ہے۔ مدینہ منورہ میں مسجد نبوی اور مکہ میں مسجد الحرام میں عید کے بڑے اجتماعات ہوئے جس میں 25 لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی۔

متحدہ عرب امارات ، قطر، ترکی اورافغانستان میں بھی آج عید الفطر منائی جا رہی ہے جب کہ برطانیہ اور یورپ میں اس بار بھی کمیونٹی منقسم ہے جہاں بعض مسلمان جمعہ کو اور دیگر ہفتے کو عید منائیں گے۔ ایران، انڈونیشیا، ملائیشیا، سنگاپور، آسٹریلیا، برونائی، جاپان، فلپائن اور تھائی لینڈ میں بھی عیدالفطر 22 اپریل کو ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button