شوبز

بالی ووڈ کے کونسے سینئر اداکار کی اسپتال میں حالت تشویشناک ؟ پتا چل گیا

سینئر اداکار اسیپسس نامی بیماری کا شکار ہیں، جس سے گردے، پھیپھڑوں، جگر اور دیگر اعضا متاثر ہوتے ہیںوہ حالیہ ہفتوں میں دوسری بار اسپتال میں داخل ہوئے

بھارت( مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ کے کونسے سینئر اداکار کی اسپتال میں حالت تشویشناک ؟ پتا چل گیا’ مختلف جسمانی اعضا میں خرابی کے باعث سینیئر بھارتی اداکار سراٹھ بابو تشویشناک حالت میں اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے سینئر اداکار سراٹھ بابوکا اصل نام ستیم بابو ہے انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز 1973 میں ایک تیلگو فلم سے کیا تھا وہ بنیادی طور پر تیلگو اور تامل فلموں میں اداکاری کے لیے جانے جاتے ہیں، انہوں نے چند ملیالم اور ہندی فلموں میں بھی اداکاری کی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سراٹھ بابو حیدرآباد کے اسپتال میں وینٹی لیٹر پر ہیں۔اداکار کی حالت کچھ عرصے سے ٹھیک نہیں انہیں 20 اپریل کو بنگلورو سے حیدرآباد لایا گیا تھا اور اے آئی جی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

اسپتال کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹس میں بتایا گیا کہ سینئر اداکار اسیپسس نامی بیماری کا شکار ہیں، جس سے گردے، پھیپھڑوں، جگر اور دیگر اعضا متاثر ہوتے ہیں۔ وہ حالیہ ہفتوں میں دوسری بار اسپتال میں داخل ہوئے ۔ اس سے قبل انہیں چنئی کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button