کھیل

ٹٹ گئی تڑک کر کے، شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی راہیں جدا؟

کچھ نہیں ، یہی کہ عید کے موقع پر میں اور ثانیہ ساتھ ہوتے تو اچھا ہوتا لیکن ان کی اپنی مصروفیات ہیں جس کی وجہ سے میں اور ثانیہ ساتھ نہیں ہیں: شعیب ملک

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹٹ گئی تڑک کر کے، شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی بالآخرراہیں جدا؟ دونوں پرستاروں کے درمیان علیحدگی کی افواہیں پچھلے کچھ عرصہ سے گردش کر رہی تھیں جس کی سچائی کھل کر سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کا اہلیہ اور سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے علیحدگی کی افواہوں پر بالآخر بیان سامنے آگیا ۔خلیجی اخبار نے اپنی رپورٹ میں لکھا تھا کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزاکی شادی 12 سال رہنے کے بعد ختم ہونے کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔ عید کے اسپیشل شو میں پروگرام اسکور کے میزبان یحیی حسینی نے شعیب ملک سے پوچھا کہ خبریں چل رہی ہیں کہ بھابی ثانیہ مرزا کے ساتھ آپ کے تعلقات اچھے نہیں اس حوالہ سے آپ عید کے موقع پر کیا جواب دینا چاہیں گے؟ جس پر شعیب ملک نے کہا کہ کچھ نہیں ، یہی کہ عید کے موقع پر میں اور ثانیہ ساتھ ہوتے تو اچھا ہوتا لیکن ان کی اپنی مصروفیات ہیں جس کی وجہ سے میں اور ثانیہ ساتھ نہیں ہیں۔ شعیب ملک نے کہا کہ لیکن ہمیشہ کی طرح دونوں کے درمیان پیار اور محبت موجود ہے،اس موقع پر پاکستانی کرکٹر نے اہلیہ کے لیے خصوصی پیغام میں کہا کہ میں ثانیہ کو عید مبارک بولوں گا،میں انہیں مسِ ضرور کرتا ہوں، عید کے دن ہم اپنے سب سے قریبی لوگوں کو ہی یاد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیٹے اذہان سے دن میں 2 بار ویڈیو کال پر بات ہوجاتی ہے۔

واضح رہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزاکافی عرصے سے ساتھ دکھائی نہیں دے رہے،اس دوران ثانیہ مرزا بیٹے کے ہمراہ اکیلے ہی عمرہ پر گئیں جبکہ انہوں نے کئی تقریبات میں شوہر شعیب ملک کے بغیر ہی شرکت کی جس کے بعد مداحوں کا خیال ہے کہ دونوں کے درمیان معاملات کشیدہ ہیں۔ اس حوالے سے شعیب اور ثانیہ کی جانب سے باضابطہ طور پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا تھا تاہم اب پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے جیو نیوز کے پروگرام اسکور میں اہلیہ ثانیہ مرزا سے علیحدگی کی افواہوں پر پہلی بار لب کشائی کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button