کھیل

پانچواں ٹی ٹوئنٹی، پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ’ شائقین کو بڑا دھچکا لگ گیا

میچ شروع ہونے سے قبل ہی شائقینِ کرکٹ نے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے تمام 9 اینکلوژرز کی ٹکٹیں خرید لیں' باقی ٹکٹیں بھی فروخت ہو گئیں

راولپنڈی(سپورٹس رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) پانچواں ٹی ٹوئنٹی، پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ’ شائقین کو بڑا دھچکا لگ گیا’ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچویں ٹی ٹوئنٹی کی تمام آن لائن ٹکٹیں فروخت ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان5 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آخری میچ آج رات 9 بجے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ میچ شروع ہونے سے قبل ہی شائقینِ کرکٹ نے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے تمام 9 اینکلوژرز کی ٹکٹیں خرید لیں۔ رپورٹس کے مطابق پانچویں ٹی ٹوئنٹی کی 500 اور 1000 روپے کی تمام ٹکٹیں فروخت ہوگئیں۔ اس کے علاوہ شائقین کرکٹ نے 3500 روپے مالیت کی پی سی بی گیلری کی بھی تمام ٹکٹیں خرید لیں۔

واضح رہے کہ پی سی بی نے 24 اپریل کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان پانچویں ٹی ٹوئنٹی میچ کی گیٹ منی ترکیہ اور شام کے زلزلہ زدگان کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان کو نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں دو ایک کی برتری حاصل ہے، ایک میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button