انٹرنیشنل

سوڈان میں خانہ جنگی، غیر ملکی سفارتکاروں اور شہریویں نے منہ پھیر لیا

غیرملکیوں کو فضائی، سمندری اور زمینی راستوں سے سوڈان سے نکالا جا رہا ہے، خرطوم ریجن کے ائیرپورٹ سے انخلا پیچیدہ آپریشن کے ذریعے کیا جا رہا ہے

سوڈان(مانیٹرنگ ڈیسک) سوڈان میں خانہ جنگی، غیر ملکی سفارتکاروں اور شہریویں نے منہ پھیر لیا ‘ فوج اورپیراملٹری فورس کے درمیان خانہ جنگی کے باعث سوڈان سے غیر ملکی سفارت کاروں اور شہریوں کے انخلا کا عمل جاری ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق سعودی عرب نے اپنے 91 اور دیگر ممالک کے 66 شہری سوڈان سے نکالے جبکہ امریکا نے خرطوم سے 100 کے قریب سفارتی عملے کو نکالا جبکہ دوہری شہریت کے حامل افراد سمیت ہزاروں امریکی شہری اب بھی سوڈان میں موجود ہیں۔ رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ فرانس نے دو مرحلوں میں 200 افراد کو سوڈان سے نکالا، برطانیہ نے بھی اپنے سفارتی عملے اور ان کی فیملی کو نکال لیا۔ غیرملکیوں کو فضائی، سمندری اور زمینی راستوں سے سوڈان سے نکالا جا رہا ہے، خرطوم ریجن کے ائیرپورٹ سے انخلا پیچیدہ آپریشن کے ذریعے کیا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button