انٹرنیشنل

چین میں شدید بارشیں، ایکسپریس وے کا ایک حصہ گرنے سے درجنوں افراد ہلاک

حادثہ چین کے صوبے گوانگ ڈونگ میں پیش آیا جہاں ایکسپریس وے کا 18 میٹر کا حصہ ٹوٹنے سے 23 گاڑیاں نیچے گرگئیں' 36افراد ہلاک ہو گئے

چین (مانیٹرنگ ڈیسک) چین میں شدید بارشوں کے دوران ایکسپریس وے کا ایک حصہ گرنے سے درجنوں افراد ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن کو طبی امداد کیلئے مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کا کہنا ہے کہ حادثہ چین کے صوبے گوانگ ڈونگ میں پیش آیا جہاں ایکسپریس وے کا 18 میٹر کا حصہ ٹوٹنے سے 23 گاڑیاں نیچے گرگئیں۔ انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق اس حادثے میں 36 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے۔ حادثے کے بعد سامنے آنے والی فوٹیج ایکسپریس وے کے گرنے کے فورا بعد لی گئی ہے جس میں سڑک کے نیچے سے شعلے اور سیاہ دھواں اٹھتے ہوئے دکھائی دے رہا ہے۔ حکام کی جانب سے تاحال واقعے کی وجہ نہیں بتائی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button