پاکستان

مولانا فضل الرحمٰن کو کون سی سیاسی جماعتوں پر غصہ ہے؟اعزاز سید نےاندرکی خبر دیدی

اعزاز سید نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن اور پی ٹی آئی کے اکٹھے ہونے سے تحریک انصاف کیلئے پرابلم ہوسکتی ہے

 اسلام آباد (کھوج نیوز)مولانا فضل الرحمٰن کو کون سی سیاسی جماعتوں پر غصہ ہے؟اعزاز سید نےاندرکی خبر دیدی،رپورٹ کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن کے غصے کا ہدف  کونسی جماعتیں بن رہی ہیں۔۔۔؟ سینئر صحافی و تجزیہ کار اعزاز سید نے اہم انکشاف کر دیا  ۔ اعزاز سید نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن اور پی ٹی آئی کے اکٹھے ہونے سے تحریک انصاف کیلئے پرابلم ہوسکتی ہے، مولانا فضل الرحمٰن کی خواہش ضرور ہوگی کہ پی ٹی آئی کے ساتھ مل کر مؤثر احتجاج کریں۔8 ٓفروری کے انتخابات میں مطلوبہ نتائج حاصل نہ ہونے پر مولانا فضل الرحمٰن کے غصے کا ہدف پرانی اتحادی جماعتیں بن رہی ہیں، تحریک انصاف میں عمران خان کے قریب سمجھا جانے والا بڑا گروپ مولانا فضل الرحمٰن کو ساتھ لے کر چلنے کا شدید مخالف ہے، مولانا فضل الرحمٰن کہتے ہیں خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کے حق میں دھاندلی ہوئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button