پاکستان

فضل الرحمن کا اسٹیبلشمنٹ پر دبائو، بندوق پی ٹی آئی کے کندھوں پر رکھ دی

مولانا فضل الرحمن اور پی ٹی آئی کے اکٹھے ہونے سے تحریک انصاف کیلئے پرابلم ہوسکتی ہے' دونوں جماعتوں کو اتحاد مشکل ہی نہیں نا ممکن بھی ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے اسٹیبلشمنٹ پر مزید دبائو بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ انہوں نے اپنی بندوق پی ٹی آئی کے کندھوں پر رکھ دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق تجزیہ کاروں کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمن اس وقت جس قسم کی سیاست کر رہے ہیں اس سے یہ بات واضح ثابت ہوتی ہے کہ وہ اسٹیبلشمنٹ پر دبائو ڈالنے کے لئے پاکستان تحریک انصاف کے کندھوں پر بندوق رکھ کر چلانا چاہتے ہیں۔ مولانا فضل الرحمن اور پی ٹی آئی کے اتحاد میں ایک مشکل ماضی میں دونوں جماعتوں کا ایک دوسرے کے خلاف رویہ ہے، مولانا فضل الرحمن اور پی ٹی آئی کے اکٹھے ہونے سے تحریک انصاف کیلئے پرابلم ہوسکتی ہے۔ مولانا فضل الرحمن اور پی ٹی آئی کا اتحاد مشکل ہے لیکن دونوں جماعتیں مل گئیں تو یہ حکومت کیلئے اچھی خبر نہیں ہوگی، تحریک انصاف، جماعت اسلامی اور جے یو آئی پر مشتمل اتحاد بن گیا تو سڑکوں پر موثر احتجاج کرسکتی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button