پاکستان

گندم سکینڈل ، سابق نگراں وزیراعظم اور سابق وفاقی سیکرٹری خوراک کیلئے ہتھکڑیاں تیار

گندم درآمدگی پر کسٹم ڈیوٹی اور جی ایس ٹی کی چھوٹ دی گئی اور نگراں وزیراعظم انوارلحق کاکڑ کی منظوری ملنے کے بعد وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی نے سمری ارسال کی

کراچی(کھوج نیوز) گندم سکینڈل کے حوالے سابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اور سابق وفاقی سیکرٹری خوراک کیپٹن ریٹائرڈ محمد محمود احمد کے لئے ہتھکڑیاں تیار کر لی گئی ہیں۔

واضح ہو کہ کیپٹن ریٹائرڈ محمد محمود احمد وفاقی سیکرٹری خوراک بننے سے پہلے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی بھی تھے اور ان کا نام راولپنڈی رنگ روڈ سکینڈل میں بھی منظر عام پر آیا تھا۔ موجودہ حکومت کو ابتدائی رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ گندم درآمدگی پر کسٹم ڈیوٹی اور جی ایس ٹی کی چھوٹ دی گئی اور نگراں وزیراعظم انوارلحق کاکڑ کی منظوری ملنے کے بعد وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی نے سمری ارسال کی۔ اس رپورٹ کے بعد سابق وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے بھی اہم انکشافات کر دیئے ہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button