پاکستان

مولانا فضل الرحمن سے قربتیں، وزیراعلیٰ کے پی کے کی مستعفی ہونے کی دھمکی

مولانا فضل الرحمان ہمیں سپورٹ کرتے ہیں تو شکریہ ادا کرتے ہیں اور مولانا صاحب اگر سمجھتے ہیں کہ مینڈیٹ چوری ہوا ہے تو میں حاضر ہوں : علی امین گنڈا پور

پشاور(کھوج نیوز) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے بڑھتی ہوئی قربتیں ، وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کی دھمکی دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان ہمیں سپورٹ کرتے ہیں تو شکریہ ادا کرتے ہیں اور مولانا صاحب اگر سمجھتے ہیں کہ مینڈیٹ چوری ہوا ہے تو میں حاضر ہوں مولانا صاحب کا مینڈیٹ چوری نہیں ہوا، ان کیساتھ دھوکا ہوا ہے پوری قوم کو پتا ہے مینڈیٹ چوری ہوا ہے، چوری ہونے اور دھوکے میں فرق ہے،کچھ لوگوں کیساتھ ڈیل کی گئی، ان کو فارم 47 کے ذریعے جتوایا گیا اور اگر آپ کو نہیں جتوایا گیا تو ان سے پوچھ لیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button