دبئی حکومت نے شہریوں پر حیران کن پابندی عائد کر دی
دبئی حکومت نے ملک بھر کے شہروں میں سنگل یوز پلاسٹک بیگز اور مصنوعات پر مکمل طور پر پابندی عائد کر دی ہے
دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی حکومت نے شہریوں پر حیران کن پابندی عائد کر دی ہے جس کے بعد ملک بھر کے شہریوں میں ایک نیا ہنگامہ برپا ہوگیا ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق اس اقدام کا مقصد نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کرنا ہے کہ وہ ری سائیکل شدہ کوالٹی مصنوعات کے استعمال کو فروغ دے’ دبئی میں آج سے سنگل یوز پلاسٹک بیگز اور مصنوعات پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ یاد رہے کہ دبئی کے ولی عہد اور دبئی کی ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے ایگزیکٹو کونسل کی قرارداد نمبر 2 جاری کی ہے۔ قرار داد کا حتمی مقصد ماحول کی حفاظت کرنا، لوگوں کو ماحول دوست طرز زندگی اپنانے کی ترغیب دینا، اور پائیدار ترقی کو آگے بڑھانے کے لئے دوبارہ قابل استعمال مصنوعات کے استعمال کے طرز عمل کو فروغ دینا ہے۔ قرار داد کے مطابق ایک بار استعمال ہونے والی مصنوعات اور پلاسٹک کی مصنوعات کے استعمال اور ری سائیکلنگ کو ریگولیٹ کیا جائے۔