انٹرنیشنل

سربیا میں فائرنگ،8افراد ہلاک 13زخمی ‘ شہریوں میں خوف وہراس

21سالہ مسلح حملہ آور نے مقامی وقت کے مطابق رات 11 بجے کے قریب ایک گروپ پر فائرنگ کر دی تھی، واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا

بلغراد (انٹر نیوز)سربیا میں فائرنگ،8افراد ہلاک 13زخمی ‘ شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا، سربین وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ سربیا کے گا ڈیوبونا میں فائرنگ کے ایک واقعے میں 8 افراد ہلاک جبکہ 13 زخمی ہو گئے ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ 21سالہ مسلح حملہ آور نے مقامی وقت کے مطابق رات 11 بجے کے قریب ایک گروپ پر فائرنگ کر دی تھی، واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔حکام نے واقعے کو علاقائی دہشتگردی قرار دیتے ہوئے بتایا کہ ملزم کی گرفتاری کیلئے سپیشل فورسز ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button