انٹرنیشنل

سعودی عرب میں بارش کیلئے نماز استقا کی ادائیگی

نماز استسقا میں اللہ سے توبہ استغفار کرتے ہوئے بارش کی دعا کریں گے جب کہ اس بیان میں عوام سے خیرات کرنے اور اچھے کاموں کی بھی اپیل کی گئی

سعودی عرب(مانیٹرنگ ڈیسک) خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی ہدایت پر مکہ اور مدینہ سمیت سعودی عرب کے مختلف شہروں میں بارش کیلئے نماز استسقا ادا کی گئی۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق دو روز قبل سعودی رائل کورٹ کی جانب سے جاری بیان میں مملکت میں باران رحمت کیلئے قوم سے نماز استسقا ادا کرنے کی اپیل کی گئی تھی۔ سعودی رائل کورٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ بارش جیسی رحمت کے حصول کے لیے نماز استسقا سنت نبوی ہے۔ خادم حرمین شریفین نے قوم سے اپیل کی تھی کہ نماز استسقا میں اللہ سے توبہ استغفار کرتے ہوئے بارش کی دعا کریں گے جب کہ اس بیان میں عوام سے خیرات کرنے اور اچھے کاموں کی بھی اپیل کی گئی۔ رپورٹس کے مطابق سعودی فرماں روا کی ہدایت پر مملکت کے مختلف حصوں میں نماز استسقا صبح 7 بجے کے بعد ادا کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button