کھیل

سائوتھ ایشین گیمز ایک بار پھر تاخیر کا شکار ہونیکا امکان

پاکستان نے آئندہ ماہ سیف گیمز کی میزبانی کرنی ہے، سیف گیمز پاکستان میں نہ ہونے کی صورت میں سری لنکا میزبان ملک بن جائے گا

لاہور(سپورٹس ڈیسک)ساؤتھ ایشین گیمز کے ایک بار پھر تاخیر کا شکار ہونیکا امکان ہے’ اس حوالے سے سیف گیمز سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس بھی طلب کیا گیا جس میں نگراں وفاقی وزیر نے بھی شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ ساؤتھ ایشین گیمز کے سلسلے میں سیف گیمز اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں نگران وفاقی وزیر فواد حسن فواد، ڈی جی پی ایس بی شعیب کھوسو، صدر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن عابد قادری اور سیکرٹری جنرل خالد محمود شریک ہوئے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں سیف گیمز کی میزبانی اور انعقاد میں درپیش مسائل کا جائزہ لیا گیا جب کہ اسٹیئرنگ کمیٹی نے وزارت خارجہ سے رہنمائی لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان نے آئندہ ماہ سیف گیمز کی میزبانی کرنی ہے، سیف گیمز پاکستان میں نہ ہونے کی صورت میں سری لنکا میزبان ملک بن جائے گا۔ ذرائع کے مطابق وزارت خارجہ کی سفارشات کو منظوری کے لیے وزیراعظم کو بھجوایا جائے گا، سیف گیمز میں جنوبی ایشیائی ممالک کے 5 ہزارایتھلیٹس اور آفیشلز نے شرکت کرنی ہے، کورونا کے باعث سیف گیمز 2021 میں ری شیڈول کردیے گئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button