انٹرنیشنل

سعودی ولی عہد کا عالمی رہنماؤں سے رابطہ،غزہ کا محاصرہ ختم کرنے پرزور

محمد بن سلمان نے کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اور فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون سے غزہ میں کشیدگی کم کرنے اور غزہ کا محاصرہ ختم کرنے پر زور دیا ہے۔

ریاض(ویب ڈیسک) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اور فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون سے غزہ میں کشیدگی کم کرنے اور غزہ کا محاصرہ ختم کرنے پر زور دیا ہے۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے  فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی کو مسترد کردیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق دونوں رہنماؤں نے سعودی ولی عہد کو ٹیلی فون کیا۔ اس موقع پر سعودی ولی عہد نے کہا کہ غزہ میں محاصرہ ختم کیا جائے تاکہ طبی و ریلیف امداد جلد پہنچائی جاسکے۔

محمد بن سلمان نے فرانسیسی صدر سے کہا کہ یقینی بنایا جائے تشدد نہ پھیلے جبکہ انہوں نے فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے دیرپا امن، خطے میں استحکام کی بحالی پر زور دیا۔ دوسری جانب سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ریاض میں امریکی سینیٹر Lindsey Graham سے بھی ملاقات کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button