انٹرنیشنل

شہر رام اللہ میں فلسطینی نوجوان کے حملے، 7 اسرائیلی فوجی زخمی

اسرائیلی فوج کا زمینی آپریشن، تنہا فلسطینی مجاہد شہید' شہید فلسطینی صدارتی محل کا سابق سکیورٹی اہلکار ہے جس کی شناخت مجاہد برکات منصور کے نام سے ہوئی ہے

رام اللہ (مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ فلسطین کے علاقے مغربی کنارے کے شہر رام اللہ میں فلسطینی نوجوان کے حملے میں 7 اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے’ جس کے بعد اسرائیلی فوج نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق فلسطینی شہری نے رام اللہ میں اسرائیلیوں کو لے جانے والی بس پر حملہ کیا جس کے بعد اسرائیلی فوج نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔تنہا فلسطینی مجاہد تقریبا 5 گھنٹے تک اسرائیلی فوج سے لڑتا رہا۔ رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فورسز نے زمینی آپریشن میں ناکامی کے بعد تنہا مجاہد کیلئے ہیلی کاپٹروں اور ڈرون کی مدد حاصل کی اور شہید کردیا۔ میڈیا کے مطابق شہید فلسطینی صدارتی محل کا سابق سکیورٹی اہلکار ہے جس کی شناخت مجاہد برکات منصور کے نام سے ہوئی ہے۔میڈیا رپورٹس میں اسرائیلی فوجی ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ شہید فلسطینی کے حملے میں 7 اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے۔مقبوضہ فلسطین کے علاقے مغربی کنارے کے شہر رام اللہ میں فلسطینی نوجوان کے حملے میں 7 اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے۔ میڈیا کے مطابق فلسطینی شہری نے رام اللہ میں اسرائیلیوں کو لے جانے والی بس پر حملہ کیا جس کے بعد اسرائیلی فوج نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ تنہا فلسطینی مجاہد تقریبا 5 گھنٹے تک اسرائیلی فوج سے لڑتا رہا۔

رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فورسز نے زمینی آپریشن میں ناکامی کے بعد تنہا مجاہد کیلئے ہیلی کاپٹروں اور ڈرون کی مدد حاصل کی اور شہید کردیا۔ میڈیا کے مطابق شہید فلسطینی صدارتی محل کا سابق سکیورٹی اہلکار ہے جس کی شناخت مجاہد برکات منصور کے نام سے ہوئی ہے۔ میڈیا رپورٹس میں اسرائیلی فوجی ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ شہید فلسطینی کے حملے میں 7 اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button