پاکستان

ریکوڈک منصوبہ ملک کیلئے کیسا ثابت ہوگا؟ وزیراعظم شہباز شریف نے سب بتا دیا

ریکوڈک منصوبے کی فزیبیلٹی اس سال کے آخر تک مکمل کر لی جائے گی' ریکوڈک منصوبہ بلوچستان اور علاقے کی ترقی کیلئے گیم چینجر ثابت ہوگا: وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد(کھوج نیوز) ریکوڈک منصوبہ ملک کیلئے کیسا ثابت ہوگا؟ وزیراعظم شہباز شریف نے سب کچھ بتا کر ملک بھر کے سیاستدانوں سمیت شہریوں میں ایک نئی امید جگا دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے بیرک گولڈ کمپنی کے وفد نے سی ای او مارک برسٹوو کی سربراہی میں ملاقات کی جس میں انہیں ریکو ڈک منصوبے کی پیش رفت پر بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیاکہ ریکوڈک منصوبے کی فزیبیلٹی اس سال کے آخر تک مکمل کر لی جائے گی۔ بریفنگ میں کہا گیا ہے کہ ریکوڈک منصوبے پر کام کرنے کیلئے بلوچستان کے ڈومیسائل کے حامل افراد کو ترجیح دی جا رہی ہے اور بیرک گولڈ کی جانب سیخواتین سمیت 100افراد کو فنی تربیت بھی فراہم کی جا چکی ہے۔ وفد نے مزید بتایاکہ کمپنی نے کارپوریٹ سوشل رسپانسبلٹی کے تحت ریکوڈک کے قریب 3 اسکولز بھی قائم کیے ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ بلوچستان میں مواصلات میں انفراسٹراکچر خصوصا ریلوے لائن کیحوالے سے منصوبہ سازی کی جائے گی۔ وزیراعظم نے بیرک گولڈ کو بلوچستان میں معدنیات کے دیگر منصوبوں میں سرمایہ کاری کی ترغیب دی اور یقین دلایا کہ حکومت سرمایہ کاروں کی سہولت کیلئے ہرممکن اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے تجویز دی کہ ضلع چاغی میں ٹیکنیکل یونیورسٹی کے قیام کے حوالے سے حکومت اور بیرک گولڈ مل کر کام کر سکتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ ریکوڈک منصوبہ بلوچستان اور علاقے کی ترقی کیلئے گیم چینجر ثابت ہو گا، اس منصوبے سے صوبے کی ترقی اور لوگوں کی خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button