انٹرنیشنل

غزہ میں خوراک اور ادویات کی امداد نہ پہنچی تو نعشوں کے ڈھیر لگ جائینگے: ڈبلیو ایچ او کی وارننگ

اسرائیل کی ہسپتالوں پر بمباری سے مشینری ناکارہ اور شدید زخمیوں کیلئے ذخیرہ کی گئی خوراک اور پانی صرف 24 گھنٹوں کیلئے باقی رہ گئی ہے: ڈبلیو ایچ او

غزہ سٹی (ماینٹرنگ ڈیسک) عالمی ادارہ صحت نے عالمی برادری کو خبردار کرتے ہوئے واشگاف الفاظ میں کہا ہے کہ غزہ میں خوراک اور ادویات پر مشتمل امداد نہ پہنچی تو ڈاکٹروں کو مریضوں کے ڈیتھ سرٹیفکیٹ تیار کرنا ہوں گے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او)نے ایک مرتبہ پھر اپیل کی ہے کہ غزہ میں بمباری کا نشانہ بننے والے علاقوں میں امدادی سامان بھیجنے کی اجازت دی جائے۔ اسرائیل کی ہسپتالوں پر بمباری سے مشینری ناکارہ اور شدید زخمیوں کیلئے ذخیرہ کی گئی خوراک اور پانی صرف 24 گھنٹوں کیلئے باقی رہ گئی ہے۔ امداد نہ آئی تو ڈاکٹر مریضوں کے ڈیتھ سرٹیفکیٹس تیار کرنے پرمجبور ہوں گے۔

اسرائیل نے کھلم کھلا دہشت گردی کرتے ہوئے 7 اکتوبر سے غزہ کا پانی، خوراک، بجلی اور ایندھن بند کر رکھا ہے۔ غزہ کی سمندری ، فضائی اور زمینی اطراف سے ناکہ بندی کی گئی ہے جس سے غزہ میں انسانی بحران پیدا ہو گیا ہے اور 20 لاکھ سے زائد آبادی کی زندگیاں دا پر لگی ہیں۔ کینیڈا نے بھی غزہ کا محاصرہ ختم کرنے اور خوراک اور ادویات پہنچانے کیلئے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے تاہم اسرائیل ڈھٹائی سے غزہ کے مسلمانوں کو اذیت سے مرنے کیلئے زمین ہموار کر رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button