شوبز

مشہور ٹک ٹاک سٹار ”ڈولی” کتنے روپے کی ٹیکس نادہندہ نکلیں؟

ڈولی 16ملین روپے کی ٹیکس نادہندہ، ٹیکس ادائیگی کیلئے متعدد بار نوٹس بھیجے گئے ، ٹیکس ادائیگی نہ کرنے پر اکائونٹ فریز کر دیا گیا

لاہور(کلچرل رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک)مشہور ٹک ٹاک سٹار نوشین سید عرف ”ڈولی” کتنے روپے کی ٹیکس نادہندہ نکلیں؟ اس حوالے سے تمام تر تفصیلات منظر عام پر آگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے گلبرگ میں واقع ڈولی کا بیوٹی سیلون پی آر اے کے ریڈار پر آگیا، پنجاب ریونیو اتھارٹی کی جانب سے ٹیکس کی ادائیگی نہ کرنے پر اکاونٹ فریز کر دیا گیا ،پی آر اے نے بینک اکاؤنٹ اٹیچ کر کے44لاکھ روپے کی رقم وصول کر لی،دیگر رقم کی وصولی کیلئے پراپرٹی ضبط یا دیگر اکاونٹ ہونے پر انہیں فریز کیا جائے گا۔ پاکستانی مشہور ٹک ٹاکر ڈولی کو متعدد بار ٹیکس کی ادائیگی کیلئے نوٹس دیئے گئے تھے ،ڈولی کو بار بار موقع فراہم کرنے کے باوجود ٹیکس کی ادائیگی نہ کرنے پر اکاونٹ فریز کیا گیا ،کمشنر پی آر اے مصباح نواز کی ہدایت پر انفورسمنٹ آفیسر سعود عتیق نے کارروائی کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button