پاکستان

مریم نواز نے پارٹی کیخلاف بیان بازی کرنیوالوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

پارٹی اجلاسوں میں رہنما مشترکہ پالیسی سے اختلاف کر سکتے ہیں یا کھل کر تنقید کر سکتے ہیں مگر 'عوامی سطح پر پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی

لاہور (لیڈی رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) نوازشریف کی وطن واپسی سے قبل سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے پارٹی کیخلاف بیان بازی کرنے والوں کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن)نے پارٹی پالیسی سے متعلق اہم فیصلے کئے ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ پارٹی اجلاسوں میں رہنما مشترکہ پالیسی سے اختلاف کر سکتے ہیں یا کھل کر تنقید کر سکتے ہیں مگر کسی معاملے پر ایک دفعہ پالیسی طے ہو گئی تو عوامی سطح پر پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔ مسلم لیگ (ن)کی مرکزی قیادت نے یہ فیصلہ نوازشریف کی پاکستان واپسی سے قبل کیا ہے۔ واضح رہے کہ ماضی میں پارٹی رہنما شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل (ن)لیگی پالیسیوں کے خلاف کھل کر اپنی رائے کا اظہار کر چکے ہیں جس کے سبب پارٹی میں تقسیم کی لکیر عوامی سطح پر واضح دکھائی دینے لگی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button