کھیل

دورہ آئر لینڈ، قومی فاسٹ بائولر محمد عامر کا اپنا جادو دکھانے کی اجازت مل گئی

محمد عامر کو کلیئرنس دیے جانے پر ویزے کی منظوری دی گئی، پاکستان کرکٹ بورڈ محمد عامر کی فوری ڈبلن روانگی کے انتظامات کر رہا ہے

لاہور(کھوج نیوز سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر کو دورہ آئرلینڈ کے لیے اپنی بائولنگ کا جادو دکھانے کے لئے ویزے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ قومی فاسٹ بائولر محمد عامر کو کلیئرنس دیے جانے پر ویزے کی منظوری دی گئی، پاکستان کرکٹ بورڈ محمد عامر کی فوری ڈبلن روانگی کے انتظامات کر رہا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے محمد عامر کے ویزے کے اجرا میں تاخیر کے معاملے کو اٹھایا تھا، پی سی بی کے اعلی حکام نے فاسٹ بولر کے ویزے کے حوالے سے کرکٹ آئر لینڈ سے بھی بات کی تھی۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے محمد عامر کے ویزے میں تاخیر کے معاملے پر خود ایکشن لیا تھا۔واضح رہے کہ ویزے کی منظوری نہ ہونے کی و جہ سے محمد عامر قومی ٹیم کے ہمراہ ڈبلن روانہ نہیں ہوسکے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button