سوشل ایشوز

گیس چوری کیخلاف کریک ڈائون جاری، مزید 1184 گیس کنکشن منقطع

لاہور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 14 گیس کنکشن جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 3 گیس کنکشن منقطع کیے گئے مزید ٹیم نے 8لاکھ 40 ہزار کے جرمانے بھی عائد کیے گئے

لاہور(کھوج نیوز) سوئی ناردرن کے تحت پنجاب، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گیس چوری کے خلاف جاری کریک ڈان کے دوران مزید 1184 گیس کنکشن منقطع کردیے جبکہ 4 کروڑ 32 لاکھ سے زائد کے جرمانے بھی عائد کیے گئے ۔

تفصیلات کے مطابق سوئی ناردرن گیس نے لاہور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 14 گیس کنکشن جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 3 گیس کنکشن منقطع کیے گئے مزید ٹیم نے 8لاکھ 40 ہزار کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔ملتان میں ریجنل ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر 9 گیس کنکشن منقطع جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 3گیس کنکشن منقطع کیے گئے۔سوئی ناردرن گیس نے پشاور میں میٹر سے چھیڑ چھاڑ،گیس کے براہ راست استعمال، غیر قانونی کنکشن پر 67 گیس کنکشن منقطع کیے اور 23 لاکھ30 ہزار کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔بہالپور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 4 جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 1 گیس کنکشن منقطع کیے گیے۔گجرانوالہ میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 1 جبکہ کمپریسر کے استعمال پر بھی ایک گیس کنکشن منقطع کیاگیا اور 6 لاکھ50 ہزار کے جرمانے بھی عائد کیے گئے ۔ فیصل آباد میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 2 گیس کنکشن منقطع کیے گئے اور 8 ہزار کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔ مردان میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 06 گیس کنکشن منقطع کیے گئے اور 3 لاکھ 60 ہزار کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔ شیخو پورہ میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 843 جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 228 گیس کنکشن منقطع کیے گئے 3 کروڑ 89 لاکھ سے زائد کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔ مزید 38FIRs بھی درج کی گئی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button