انٹرنیشنل

غزہ میں فوری جنگ بندی کا معاملہ، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں قرارداد منظور

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں قرارداد پیش کرنے والے ممالک میں الجزائر، جاپان، ایکواڈور ، سوئٹزرلینڈ، جنوبی کوریا، مالٹا اور دیگر ممالک شامل تھے

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) غزہ میں فوری جنگ بندی کے معاملے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں قرارداد منظور کرلی گئی ہے، سلامتی کونسل کے 15میں سے 14ارکان نے قرارداد کی حمایت کی۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کی قرارداد پر رائے شماری کے لیے سلامتی کونسل کا اجلاس آج ہوا جس میں قرارداد کو منظور کرلیا گیا۔ فوری جنگ بندی کی قراردادسلامتی کونسل کے10 رکن ممالک نے پیش کی۔ قرارداد پیش کرنے والے ممالک میں الجزائر، جاپان، ایکواڈور ، سوئٹزرلینڈ، جنوبی کوریا، مالٹا اور دیگر ممالک شامل تھے۔ سلامتی کونسل کے15میں سے 14 ارکان نے قراردادکی حمایت کی جب کہ امریکا نے غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد پر ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button