سوشل ایشوز

کراچی کے 171 ٹریفک سگنلز سے کتنے سگنلز درست ہیں؟ پتا چل گیا

کراچی کے 171 ٹریفک سگنلز میں سے صرف 54 ٹریفک سگنلز درست ہیں' ٹریفک لائٹ سگنلز پر کیمروں کی تنصیب اور مسلح پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کے اقدامات کیے جائیں

کراچی (کھوج نیوز) کراچی کے 171 ٹریفک سگنلز میں سے کتنے سگنلز درست ہیں؟ اس حوالے سے تمام تر رپورٹ سامنے آنے کے بعد آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے تحفظات کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت ایک اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں ان کو کراچی میں نصب سگنلز کے متعلق بریفنگ دی گئی ہے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ کراچی کے 171 ٹریفک سگنلز میں سے صرف 54 ٹریفک سگنلز درست ہیں۔ آئی جی سندھ نے ہدایت کی ہے کہ ٹریفک لائٹ سگنلز پر کیمروں کی تنصیب اور مسلح پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کے اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ چالان کے جرمانوں سے حاصل رقم کا کچھ حصہ ان کیمروں کی مرمت اور بحالی پر خرچ کیا جائے۔ آئی جی سندھ نے سڑکوں اور شاہراہوں پر ٹولیوں کی صورت میں موجود ٹریفک پولیس افسران اور جوانوں کو فوری ختم کرنے کے بھی احکامات دیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button