انٹرنیشنل

فلسطینیوں کی آواز دبانے میں ”میٹا” کا کیا کردار ہے؟ ایچ آر ڈبلیو کی چونکا دینے والی رپورٹ

فلسطینیوں پر اسرائیل کی جانب سے ڈھائے جانے والے مظالم کو 'میٹا' سینسر شپ لگا کر سوشل میڈیا پر پھیلنے سے روکنے کی کوشش کر رہا ہے: رپورٹ میں انکشاف

امریکا(مانیٹرنگ ڈیسک) انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ کا کہنا ہے کہ فیس بک اور انسٹاگرام کی پیرنٹ کمپنی”میٹا”فلسطینیوں کی آواز دنیا تک پہنچانے میں رکاوٹیں پیدا کر رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فلسطینیوں پر اسرائیل کی جانب سے ڈھائے جانے والے مظالم کو ‘میٹا’ سینسر شپ لگا کر سوشل میڈیا پر پھیلنے سے روکنے کی کوشش کر رہا ہے۔ ہیومن رائٹس واچ کی جانب سے ‘میٹا’ کی اس سینسر شپ کی کوشش پر رپورٹ جاری کی گئی ہے جس میں ایچ آر ڈبلیو نے دعوی کیا ہے کہ میٹا اپنے سوشل پلیٹ فارمز فیس بک اور انسٹاگرام پر فلسطین کے حق میں لگائی جانے والی پوسٹس کو سینسر کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ ہیومن رائٹس واچ کے مطابق رواں برس اکتوبر سے نومبر تک کے درمیان سوشل میڈیا پر نشر مواد کے حوالے سے 60 ممالک کے 1000 سے زائد کیسز کا جائزہ لیا گیا جس میں یہ بات سامنے آئی کہ 300 سے زائد صارفین کے اکانٹس معطل ہوئے اور یہ تمام افراد اپنے اکانٹس پر عائد پابندی کے خلاف اپیل بھی نہیں کر سکتے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button