انٹرنیشنل

ماہ رمضان کے گذشتہ 20 دنوں میں کتنے کروڑ زائرین مسجد نبویۖ میں آئے ؟ پتا چل گیا

رمضان المبارک کے گزشتہ 20 دنوں کے دوران 2 کروڑ سے زائد زائرین کی مسجد نبوی ۖ آمد ہوئی اور 16 لاکھ سے زائد خوش نصیبوں نے روضہ رسولۖپر حاضری دی

سعودی عرب(مانیٹرنگ ڈیسک) ماہ رمضان المبارک کے گذشتہ 20دنوں کے دوران کتنے کروڑ زائرین کی مسجد نبویۖ میں آمد ہوئی؟ اس حوالے سے تمام تر تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق مسجد نبوی ۖ کی انتظامیہ کے مطابق 20 رمضان المبارک سے اب تک روضہ رسول ۖ پر حاضری دینے والوں کی تعداد 16 لاکھ 43 ہزار 288 رہی اور رمضان کے گزشتہ 20 دنوں میں آنے والے زائرین کی تعداد 2کروڑسے تجاوز کرگئی ہے۔ انتظامیہ کا بتانا ہے کہ ریاض الجنہ کیلئے 3 لاکھ 58 ہزار 632 مرد اور 2 لاکھ 96 ہزار 595 خواتین کوپرمٹ جاری کیے گئے ہیں۔ مسجد نبوی ۖکی انتظامیہ کے مطابق 27ویں شب مسجد الحرام کے دالان، تہہ خانے، چھت، تیسری توسیع، اطراف کی سڑکیں، تجارتی مراکز اور ہوٹلوں کی راہداریاں اور دور دور تک نمازیوں سے بھرے رہے۔ اس موقع پر مسجد الحرام جانے والے راستوں پر ٹریفک پولیس کے اہلکار، کراڈ کنٹرول ٹاسک فورس، مسجد الحرام کے اطراف میں تعینات کیے گئے تاکہ لوگ منظم طریقے سے مسجد الحرام میں داخل ہو سکیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button