پاکستان

لاہور ہائیکورٹ کے ججز کو ملنے والے مشکوک خطوط کے متعلق حیران کن انکشاف

bacilus antharcis بیکٹریا کی قسم ہے جو عمومی طور پر جانوروں میں پایا جاتا ہے' فارنزک رپورٹ میں خطوط سے 70 ملی گرام آرسینک ملنے کی نشاندہی کی گئی ہے

لاہور(کھوج نیوز) لاہور ہائیکورٹ کے ججز کو ملنے والے مشکوک خطوط کے متعلق تفتیش میں حیران کن انکشاف سامنے آیا ہے جس کے بعد سب حیران و دنگ رہ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ خطوط میں تحریک ناموس پاکستان کاحوالہ دیکرعدالتی نظام کو تنقیدکانشانہ بنایاگیا، خطوط میں ‘welcome to bacilus antharcis تحریر کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق یہ الفاظ جج صاحبان کو دھمکانے کیلئے استعمال کیے گئے، خطوط سے جج صاحبان کے فیصلوں پر اثرانداز ہونیکی کوشش کی گئی تاہم اس معاملے کی معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔ تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ bacilus antharcis بیکٹریا کی قسم ہے جو عمومی طور پر جانوروں میں پایا جاتا ہے۔ تفتیشی ذرائع کے مطابق فارنزک رپورٹ میں خطوط سے 70 ملی گرام آرسینک ملنے کی نشاندہی کی گئی ہے، واقعے کا مقدمہ سکیورٹی انچارج ہائیکورٹ کی مدعیت میں درج کیا گیا جب کہ اسلام آباد جانے والی تحقیقاتی ٹیم نے اہم شواہد حاصل کیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button