نگرنگرسے

رشتہ توڑنے پر نوجوان کی منگیتر کے گھر میں گھس کر فائرنگ

لڑکی محکمہ ہیلتھ میں ویکسی نیٹراوراس کی والدہ لیڈی ہیلتھ ورکر تھی، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ ملزم فرار ہوگیا: پولیس کا مؤقف

گوجرانوالہ(نمائندہ کھوج نیوز) گوجرانوالہ میں رشتہ توڑنے پرنوجوان نے منگیتر کے گھر میں گھس کرفائرنگ کردی’ فائرنگ سے لڑکی کی والدہ جاں بحق جبکہ بہن زخمی ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا تھا کہ فائرنگ کاواقعہ گوجرانوالہ کے علاقے فیروزوالا میں پیش آیا جہاں لڑکے کی فائرنگ سے لڑکی کی والدہ جاں بحق اور بہن زخمی ہوگئی۔ پولیس کا بتانا ہے کہ لڑکی محکمہ ہیلتھ میں ویکسی نیٹراوراس کی والدہ لیڈی ہیلتھ ورکر تھی، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ ملزم فرار ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ملزم فاروق کی ماموں زاد سے 2 سال قبل منگنی ہوئی تھی تاہم لڑکی کے گھر والوں نے چند روز قبل لڑکی کا رشتہ کہیں اور طے کردیا تھا، عید کے 2 روز بعد لڑکی کے نکاح کی تاریخ طے تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button