نگرنگرسے

ایف آئی اے کی کارروائی، کروڑوں کے غبن کا الزام، گپیکو کے 20افسران گرفتار

گرفتار افسران میں گیپکو کی ریونیو اور اکاؤنٹس برانچ کے افسران شامل ' ابتدائی تحقیقات میں 10کروڑ 50 لاکھ روپے کی رقم سامنے آئی ہے: ایف آئی اے

گوجرانوالہ(نمائندہ کھوج نیوز) ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے اوور بلنگ اور غبن کے الزام میں گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو)کے 20 افسران کو گرفتار کرلیا ۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ گرفتار افسران میں گیپکو کی ریونیو اور اکاؤنٹس برانچ کے افسران شامل ہیں۔ گرفتار افسران میں گریڈ 17 کے 9 اور گریڈ 16 کے 11 افسران شامل ہیں۔ گیپکو افسران کو انکوائری کیلئے تھانہ ایف آئی اے بلایا گیا تھا، دوران انکوائری شواہد سامنے آنے پر تمام افسران کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا۔ ایف آئی اے کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں 10 کروڑ 50 لاکھ روپے کی رقم سامنے آئی ہے۔ ملزمان صارفین کی طرف سے بجلی بلوں کی مد میں جمع کروائی گئی امانٹ کی خزانے میں جعلی انٹری کرتے اور رقم اپنی جیبوں میں ڈال لیتے تھے۔ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ گرفتار افسران کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا اور مزید تحقیقات کیلئے عدالت سے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button