شوبز

اداکارہ لائبہ خان کی ایسی تصویریں وائرل کہ مداحوں کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں

دبئی سے اداکارہ لائبہ خان کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں کھلی زلفیں اور نازک ادائوں نے اداکارہ کے حسن کو چار چاند لگا دیئے ہیں

لاہور(کھوج نیوز شوبز ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف و مشہور اداکارہ لائبہ خان کی ایسی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہیں کہ ان کے مداحوں کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ لائبہ خان نے دبئی سے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی چند نئی تصاویر شیئر کیں جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئیں۔ مذکورہ تصاویر میں اداکارہ کسی ریستوران میں تفریح میں مصروف دکھائی دے رہی ہیں، اس موقع پر انہوں نے گہرے میرون رنگ کی شرٹ کیساتھ خاکی رنگ کی پینٹ زیب تن کر رکھی ہے جبکہ اس کے ساتھ ہی انہوں نے شرٹ سے ملتا جلتا پرس بھی تھام رکھا ہے جبکہ کھلی زلفیں اور نازک ادائیں لائبہ کے حسن کو چار چاند لگا رہی ہیں۔تصاویر نے سوشل میڈیا کی زینت بنتے ہی دھوم مچا دی جبکہ لائبہ کے مداح تصاویر پر پسندیدگی کے اظہار کے ساتھ ساتھ خوب تعریفیں بھی کر رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button