سوشل ایشوز

گندم کی کٹائی زور وشور سے جاری، باردانہ کی عدم دستیابی، کسان اور زمیندار پریشان

سرکاری باردانہ کا حصول مشکل ہوگیا ہے، کسان اونے پونے داموں میں گندم مقامی بیوپاریوں اور منڈیوں میں فروخت کررہے ہیں: کسانوں کا مؤقف

لاہور(کھوج نیوز) پنجاب بھر میں گندم کی کٹائی زور و شور سے جاری ہے جبکہ باردانہ کی عدم دستیابی کے باعث کسان اور زمیندار پریشان ہیں اور حکومت کے خلاف سراپا احتجاج بھی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سرکاری باردانہ کی عدم دستیابی کے حوالے سے کسانوں کا کہنا تھا کہ سرکاری باردانہ کا حصول مشکل ہوگیا ہے، کسان اونے پونے داموں میں گندم مقامی بیوپاریوں اور منڈیوں میں فروخت کررہے ہیں۔ دوسری جانب وزیرخوراک پنجاب بلال یاسین کا کہنا ہے کہ باردانہ کی تقسیم شروع نہیں ہوئی ہے توپٹواری کیسے تقسیم کررہے ہیں؟ باردانہ ایپلی کیشن متعارف کرائی ہے، پڑھے لکھے لوگوں نے اس سے فائدہ اٹھایا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں پتا ہے باردانہ کتنا ہونا چاہیے، گندم کی امدادی قیمت 3900 روپے ہے جوپنجاب میں سب سے زیادہ ہے، سپورٹ پرائس 3900 روپے ہی رکھ سکتے ہیں ورنہ مسائل پیداہونگے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button