انٹرنیشنل

پاکستانی نژاد وزیرِاعظم حمزہ یوسف کے آج مستعفی ہونے کا امکان

اسکاٹش گرین پارٹی کے ساتھ گزشتہ ہفتے شرکتِ اقتدار کا معاہدہ ختم ہونے کے بعد حمزہ یوسف پر استعفیٰ دینے کا دباؤ ہے

اسکاٹ لینڈ(ویب ڈیسک) اسکاٹ لینڈ کے پاکستانی نژاد وزیرِ اعظم حمزہ یوسف کے آج مستعفی ہونے کا امکان ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، اسکاٹش گرین پارٹی کے ساتھ گزشتہ ہفتے شرکتِ اقتدار کا معاہدہ ختم ہونے کے بعد حمزہ یوسف پر استعفیٰ دینے کا دباؤ ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حمزہ یوسف کو گرین پارٹی کے علاوہ اسکاٹش لیبر پارٹی کی تحریک عدم اعتماد کا بھی سامنا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، اسکاٹش نیشنل پارٹی کے لیڈر حمزہ یوسف نے آزادی کی حامی جماعت البا پارٹی سے اتحاد کا امکان رد کردیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button