انٹرنیشنل

متحارب فلسطینی دھڑوں حماس اور فتح نے چین میں اہم ملاقاتیں کیوں کیں؟

دونوں دھڑوں نے مفاہمت کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کے لیے چین کا دورہ کیا تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ یہ دورہ کب کیا گیا: چینی وزارت خارجہ

چین(مانیٹرنگ ڈیسک) متحارب فلسطینی دھڑوں حماس اور فتح کی چین میں اہم ملاقاتیں، اسرائیلی فوج کی جارحیت کو روکنے اور فلسطین کو دوبارہ آباد کرنے کے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق متحارب فلسطینی دھڑوں حماس اور فتح نے ممکنہ مفاہمت کے حوالے سے بات چیت کے لیے چین میں ملاقات کی ہے۔ چینی وزارت خارجہ نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دونوں دھڑوں کی قیادت نے حال ہی میں چین میں ملاقات کی ہے۔ دونوں دھڑوں نے مفاہمت کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کے لیے چین کا دورہ کیا تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ یہ دورہ کب کیا گیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ طرفین نے مذاکرات کے ذریعے مفاہمت کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے اہم معاملات پر گفتگو کی اور اس حوالے سے مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button