انٹرنیشنل

مودی سرکار کی پالیسیاں، پاکستان اور چینی افواج کا بھارتی علاقوں پر قبضہ

لداخ پر قبضے کے بعد چین نے اروناچل پردیش کے بڑے حصے پر قبضہ کر لیا ہے' چینی افواج کی معاونت پاکستان کر رہا ہے

چین(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ہونے والے عام انتخابات میں مودی سرکار کی ناقص پالیسیاں کھل کر سامنے آگئی ہیں اس کا واضح ثبوت پاکستان اور چینی افواج نے بھارتی علاقوں پر قبضہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت اس وقت سخت مشکل میں ہے کیونکہ حال ہی میں لداخ پر قبضے کے بعد چین نے اروناچل پردیش کے بڑے حصے پر قبضہ کر لیا ہے۔ اس بات کی تصدیق بھارتی میڈیا خود کرردہا ہے۔ چینی فوج نے ہماچل پردیش کے ایک حصے پرقبضہ کرلیا ہے۔اگر یہی صورتحال رہی تو لداخ کے بعد دیگر علاقے بھی بہت جلد دوبارہ چین کا حصہ بن جائیں گے ۔ پچھلے دنوں بھارت کو لداخ کے محاذ پرجوشکست ہوئی ہے بھارتی فوج پراس کے خوف کے سائے ابھی باقی تھے کہ ہماچل پردیش کے کچھ حصے پرچینی فوج کے قبضے کی خبرنے بھارتیوں کے اوسان خطا کردیئے ہیں۔اروناچل پردیش کا پرانا نام شمال مشرقی سرحدی ایجنسی تھا جسے 1972 میں بدل کہ اروناچل پردیش کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ بھارت اور چین کے مشترکہ سرحدی علاقوں لداخ اور مقبوضہ کشمیر پر سے بھارتی افواج کا قبضہ چھڑوانے کے لئے پاکستان چینی افواج کی معاونت کر رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button