انٹرنیشنل

پی ٹی آئی کو امریکی محاذ پربھی بدترین ناکامی کا سامنا،ٹکا سا جواب مل گیا

بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری سے متعلق معاملات پر امریکا کی کوئی پوزیشن نہیں یہ وہ معاملات ہیں جن کا فیصلہ حکومت پاکستان کوکرنا ہے،امریکا نے صاف جواب دیدیا

نیویارک (ویب ڈیسک) پی ٹی آئی کو امریکی محاذ پربھی بدترین ناکامی کا سامنا،ٹکا سا جواب مل گیا تحریک انصاف کے بانی کی گرفتاری سے متعلق معاملات پر امریکا کی کوئی پوزیشن نہیں یہ وہ معاملات ہیں جن کا فیصلہ حکومت پاکستان کوکرنا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے اپنی پریس بریفنگ میں کہا کہ دہشتگردی کے مشترکہ خطرے سے نمٹنے کیلئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔انہوں نے کہا کہ آبادکاری اور امیگریشن کے منتظر افراد کی حفاظت پر پاکستان کے ساتھ رابطے میں ہیں، دونوں ممالک کے مفاد میں ہے کہ ان افراد کی محفوظ اور موثر آباد کاری کو یقینی بنایا جا سکے۔

امریکی ترجمان میتھیو ملر نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان کے ساتھ کسی بھی مسئلے یا خدشات کو دور کرنے کیلئے کام جاری رکھیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سمیت افغانستان کے پڑوسیوں کی حوصلہ افزائی کرتے رہیں گے کہ وہ نان ریٹرن ایڈوائزری کا احترام کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button