انٹرنیشنل

مودی بوکھلاہٹ کا شکار،دھاندلی پراُترآئے،اپوزیشن کا سڑکوں پر آنےکا اعلان،بھارتی مبصرین نےمارشل لاء کا بگل بجا دیا

بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی انتخابات میں اپنی شکست دیکھ کربوکھلاہٹ کا شکار ہو گئے

نیو دہلی(ویب ڈیسک)مودی بوکھلاہٹ کا شکار،دھاندلی پراُترآئے،اپوزیشن کا سڑکوں پر آنےکا اعلان،بھارتی مبصرین نےمارشل لاء کا بگل بجا دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی انتخابات میں اپنی شکست دیکھ کربوکھلاہٹ کا شکار ہو گئے اورگھبراہٹ،مایوسی اوربوکھلاہٹ کےنتیجہ میں انھوں نےالیکشن کمیشن آف انڈیا کےساتھ ملی بھگت کرکےالیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کےذریعےبڑے پیمانےپردھاندلی کروانا شروع کردی ہے ۔

دوسری جانب کانگرس اوراس کی دیگراپوزیشن اتحادی جماعتوں نےواشگاف الفاظ میں وارننگ دی ہےکہ اگر مودی سرکار نےنتائج تبدیل کروانے اوردھاندلی کروانے کی کوشش کی تو ملک بھر کے کروڑوں عوام سڑکوں پر نکل آئیں گے،خون خرابہ بھی ہو سکتا ہے اوران دھاندلی زدہ انتخابات کےنتائج کوکسی بھی صورت میں تسلیم ننہیں کیا جائےگا،بھارت سے تعلق رکھنےوالےمتعدد سیاسی مبصرین نےخدشہ ظاہرکیا ہےکہ اگر مودی سرکار انتخابات کو متنازع بنانے کی کوشش کرے گی تو بھارت میں پہلی مرتبہ مارشل لاء کا خطرہ لاحق ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button