پاکستان

یوسف رضا گیلانی اورراجا پرویزاشرف میں ٹھن گئی،گورنرپنجاب کی تقرری کٹھائی میں پڑگئی

پیپلز پارٹی نےچند روزقبل سردارسلیم حیدرکوگورنر پنجاب کےعہدے کےلئےنامزد کیا تھا۔تاہم چئیرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی پیپلز پارٹی پنجاب کےاہم رہنما ندیم افضل چن کو اس عہدے پردیکھنا چاہتےہیں

لاہور(کھوج نیوز)یوسف رضا گیلانی اورراجا پرویزاشرف میں ٹھن گئی،گورنرپنجاب کی تقرری کٹھائی میں پڑگئی۔ چئیرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی اور راجا پرویزاشرف کی وجہ سے گورنرپنجاب کی تقرری کا معاملہ کٹھائی میں پڑگیا۔کھوج نیوز کےمطابق پاکستان پیپلز پارٹی نےچند روزقبل سردارسلیم حیدرکوگورنر پنجاب کےعہدے کےلئےنامزد کیا تھا۔تاہم چئیرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی پیپلز پارٹی پنجاب کےاہم رہنما ندیم افضل چن کو اس عہدے پردیکھنا چاہتےہیں جبکہ راجا پرویزاشرف سردارسلیم حیدرکو ہی گورنرپنجاب کے عہدے پرمتمکن ہوتا دیکھنے کےخواہش مند ہیں ۔یہ امر قابل ذکر ہےکہ پہلےمرحلےمیں بلاول بھٹو نےہی سردار سلیم حیدرکا نام گورنر پنجاب کےلئےدیا تھا لیکن اب وہ بھی چئیرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی کےہم خیال بن چکےہیں اور اب وہ ندیم افضل چن کوہی گورنر پنجاب کےعہدے پردیکھنا چاہتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button