انٹرنیشنل

ڈونلڈ لو کے پاکستان میں انتخابات کے متعلق تہلکہ خیز انکشافات

امریکا (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی اسسٹنٹ سیکرٹری ڈونلڈ لو نے پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات میں ہونے والی دھاندلی کے متعلق حیران کن انکشافات کر ڈالے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ڈونلڈ لو نے کہا کہ پاکستان میں انتخابات کے نتائج میں کچھ بے ضابطگیوں کو نوٹ کیا گیا ہے، پاکستان کے انتخابات کو بہت قریب سے دیکھا ہے، تمام بے ضابطگیوں اور آنکھوں دیکھا حال کمیٹی میں بتاؤں گا، دھوکا دہی کی تحقیقات ہونی چاہییں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں انتخابات کا گہرائی سے جائزہ لیا، دھمکیوں کے باوجود 6 کروڑ لوگوں نے ووٹ ڈالے، کئی سیاسی رہنما مخصوص امیدوار اور پارٹیاں رجسٹرڈ نہ کرا سکے۔ پاکستان میں جو حالات ہیں اس پر تشویش ہے‘۔

امریکی نائب وزیر خارجہ برائے جنوبی ایشیا ڈونلڈ لو نے کانگریس کی خارجہ امور کمیٹی میں پیش ہونے سے قبل اپنے ابتدائی بیان میں کہا کہ پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات کے دوران عوامی اظہار رائے، جلسے اور ریلیوں پر پابندیوں کی نشاندہی کی گئی، الیکشن کے موقع پر میڈیا اور انٹرنیٹ بھی بند رکھا گیا۔ عالمی مبصرین کو انتخابی عمل کا جائزہ لینے سے روکا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button