سوشل ایشوز

اسلام آباد پولیس کی کارروائی، مذہبی منافرت پھیلانے والے 462اکائونٹس بند

بند ہونے والے اکاؤنٹس میں 65 مذہبی اور 47 ملک کے خلاف پروپیگنڈے جبکہ 350 اکاؤنٹس دہشتگردی مواد پھیلانے میں ملوث تھے

اسلام آباد(کھوج نیوز) اسلام آباد پولیس کے انسداد پسندی یونٹ نے کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے والے 462اکائونٹس بند کروا دیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس کا کہنا تھا کہ اسلام آباد پولیس نے منفی سرگرمیوں میں ملوث1522 اکاؤنٹس کی نشاندہی کرتے ہوئے ان کو بند کروا دیا ہے ان اکائونٹس کو بند کروانے کیلئے ایف آئی اے کو خط لکھا تھا۔ پولیس ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ بند ہونے والے اکاؤنٹس میں 65 مذہبی اور 47 ملک کے خلاف پروپیگنڈے میں ملوث تھے جبکہ 350 اکاؤنٹس دہشتگردی مواد پھیلانے میں ملوث تھے جبکہ باقی 1060 اکاونٹس کو بھی جلد بند کردیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button