کینیڈین وزیراعظم نے اپنی اہلیہ کو طلاق دیدی
51 سالہ جسٹن ٹروڈو کینیڈا کے سب سے مشہور سیاست دانوں میں سے ایک ہیں
کینیڈا (ویب ڈیسک) وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اور ان کی اہلیہ سوفی گریگوئر ٹروڈو نے ازدواجی زندگی کے 18 سال گزارنے کے بعد علیحدگی کا اعلان کر دیا ہے۔ بدھ کو انسٹاگرام پراپنے بیانات میں، دونوں میاں بیوی نے بتایا کہ انہوں نے یہ فیصلہ ’بہت سی معنی خیز اور مشکل بات چیت‘ کے بعد کیا۔ دونوں نے ایک دوسرے سے معاملات کو رازداری میں رکھنے کی درخواست کی۔
’ہمیشہ کی طرح، ہم اب بھی ایک دوسرے کے لیے اتھاہ محبت اور احترام کے ساتھ ایک خاندان ہی کی طرح رہیں گے‘۔ وزیراعظم کے دفتر سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں میاں بیوی نے علیحدگی کی قانونی دستاویزپر دستخط کردیے ہیں۔
51 سالہ جسٹن ٹروڈو کینیڈا کے سب سے مشہور سیاست دانوں میں سے ایک ہیں۔ وہ 2015 سے وزارت عظمیٰ کے منصب پر فائز ہیں۔ جبکہ سوفی گریگوئر ٹروڈو سابقہ ماڈل اور ٹی وی میزبان ہیں۔ ان کی شادی 2005 میں ہوئی تھی۔ 3 بچے ہیں جن کی عمریں 9،14،15 سال ہیں۔
ایک واقف حال نے خبر رساں ادارے ’روئٹرز‘ کو بتایا کہ بچے دونوں کی مشترکہ تحویل ہوں گے۔ ٹروڈو اور بچے وزیراعظم کی سرکاری رہائش گاہ رائیڈو کاٹیج، اوٹاوا ہی میں رہیں گے، جہاں وہ 2015 سے مقیم ہیں۔