انٹرنیشنل

امریکا پاکستان میں کسی سیاسی جماعت کو سپورٹ نہیں کرتا،سعودی ولی عہد کے دورے پر اعتراض نہیں،

امریکا نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کی حمایت کرتے ہیں اور اسے سراہتے ہیں

واشنگٹن ( ویب ڈیسک)امریکا پاکستان میں کسی سیاسی جماعت کو سپورٹ نہیں کرتا،سعودی ولی عہد کے دورے پر اعتراض نہیں،امریکا نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کی حمایت کرتے ہیں اور اسے سراہتے ہیں۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پریس بریفنگ میں کہا کہ پاکستانی انتخابات سے متعلق ہمارے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔  امریکا پاکستان میں کسی سیاسی جماعت کو سپورٹ نہیں کر تا۔ امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے قائدحزب اختلاف عمر ایوب اور دیگر سے ملاقات کی جس میں معاشی اصلاحات، انسانی حقوق ، علاقائی سلامتی و دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان ماضی میں محدود تنازعات رہے، خطے میں عدم استحکام سے متعلق ایران کے ارادے مشکوک ہیں۔ واضح رہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا آئندہ ہفتے دورہ پاکستان کا امکان ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button