پاکستان

سعودی سرمایہ کاری آئی ایم ایف سےبڑا پروگرام لینے میں مدد دے گی؟

۔ وزارتِ خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکا اور دیگر دوست ممالک بڑا آئی ایم ایف پروگرام دلوانےمیں مدد کر رہے ہیں

اسلام آباد(کھوج نیوز) 5 ارب ڈالرز کی سعودی سرمایہ کاری آئی ایم ایف سے بڑا پروگرام لینے میں مدد دے گی۔ وزارتِ خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکا اور دیگر دوست ممالک بڑا آئی ایم ایف پروگرام دلوانےمیں مدد کر رہے ہیں۔ ذرائع وزارتِ خزانہ نے بتایا ہے کہ سعودی کمپنیاں ابتداء میں حکومتی کمپنیوں میں سرمایہ کاری کا ارادہ رکھتی ہیں۔

وزارتِ خزانہ کے ذرائع کے مطابق زراعت، آئی ٹی اور صنعتی شعبے میں سرمایہ کاری پر کام کر رہے ہیں۔ ذرائع وزارتِ خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف کہتا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ پر لے جائیں۔ ادھر آئی ایم ایف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بیرونی ادائیگیوں کے لیے پاکستان کو بڑی سرمایہ کاری اور نج کاری کی ضرورت ہے۔

آئی ایم ایف کے ذرائع نے بتایا ہے کہ سعودی سرمایہ کاری سے پاکستان پر ادائیگیوں کا بوجھ خاصا کم ہو جائے گا۔ بین الاقوامی مایاتی فنڈز (آئی ایم ایف) کے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ سعودی سرمایہ کاری کے بعد پاکستان تیز تر ڈھانچہ جاتی اصلاحات کر سکے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button