انٹرنیشنل

ایرانی صدر کی جنرل اسمبلی میں تقریر، اسرائیلی سفیر کو شور شرابا کرنا بھاری پڑ گیا

اسرائیلی سفیر جلعاد ردان نے اپنی نشست سے کھڑے ہو کر تقریر میں خلل ڈالنے کی کوشش کرتے ہوئے شور شرابا کیا اور پوسٹر لہرایاجس پر ان کو گرفتار کرلیا گیا

نیو یارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران اسرائیلی سفیر کو شور شرابا کرنا بھاری پڑ گیا اور ان کو گرفتار کرلیا گیا۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ایران کے صدر ابراہیم رئیسی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کررہے تھے۔ اس دوران اسرائیل کے سفیر جلعاد ردان نے اپنی نشست سے کھڑے ہو کر تقریر میں خلل ڈالنے کی کوشش کرتے ہوئے شور شرابا کیا اور پوسٹر لہرایا۔ ایرانی صدر نے اسرائیلی سفیر کی حرکت سے متاثر ہوئے بغیر سکون سے اپنی تقریر جاری رکھی۔ اسرائیلی سفیر کی حرکت پر فوری طور پر سکیورٹی کو طلب کیا گیا جس نے انہیں حراست میں لے کر اسمبلی سے باہر نکال دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button